ابنا: فارس نیوز کے مطابق مصر کی عدالت نے معزول صدر مرسی کی قید کی مدت میں مزید پندرہ دنوں کی توسیع کردی ہے۔عدالت کے حکم میں الزام لگایا گيا ہے کہ معزول صدر مرسی کی جانب سے مصر میں تخریب کاری کے لئے تحریک حماس کےساتھ تعاون کرنے کی وجہ سے ان کی قید کی مدت میں مزید پندرہ دنوں کی توسیع کی جاتی ہے۔مصر کی عدالت نے معزول صدر پر الزام لگایا کہ وہ بنیادی تنصیبات، فوج، وادی النظروں جیل پرحملے، اور بعض قیدیوں کے ہمراہ فرار کرنے، اغوا اور دوہزار گيارہ میں بعض افسروں کو قتل کرنےکی کوشش میں ملوث ہیں۔ مصر کی فوج نے تین جولائي کو صدر مرسی کو معزول کردیا تھاادھر قاہرہ میں فوج کی اپیل پر سیکڑوں افراد جمع ہوئے ہیں جنہوں نے فوج کے سربراہ عبدالفتاح السیسی کی تصویریں بھی اٹھارکھی ہیں۔اطلاعات کے مطابق تحریر اسکوائر سے قومی ترانوں چلائے جارہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق فوج کی بکٹر بند گاڑیوں اور ٹینکوں نے تحریر اسکوائر کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔واضح رہے فوج کے سربراہ نے عوام سے اپیل کی تھی فوج کی حمایت کرنے کے لئے جمعے کے دن ملین مارچ کریں، اسکے جواب میں اخوان المسلمین نے گذشتہ روز ہی سے رابعۃ العدویہ اسکوائر سے ملین مارچ کا آغاز کردیاتھا ۔اخوان المسلمین کا کہنا ہے کہ معزول صدر کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے ماسکو میں مصر کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں مصر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گيا۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ مصر کی فوج نے اخوان المسلمین کو اڑتالیس گھنٹوں کی مہلت دی ہےکہ سیاسی عمل میں شامل ہوجائے۔ یہ مہلت کل عصر تک ختم ہوجائے گي۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242
25 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 445194
مصر کے اٹارنی جنرل نے معزول صدر مرسی کو مزید پندرہ دنوں تک جیل میں رکھنے کاحکم جاری کیا ہے۔